پشاور زلمی کیلئے دعائیں، جو بھی جیتے جیت پاکستان کی ہوگی: ملالہ یوسفزئی

پشاور زلمی کیلئے دعائیں، جو بھی جیتے جیت پاکستان کی ہوگی: ملالہ یوسفزئی
پشاور زلمی کیلئے دعائیں، جو بھی جیتے جیت پاکستان کی ہوگی: ملالہ یوسفزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہر شخص پی ایس ایل فائنل کے بخار میں مبتلا ہے، ایسے میں ملالہ یوسفزئی بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں اور ایک ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
ملالہ یوسفزئی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ پورے ملک اور کرکٹ کی بحالی کیلئے بڑا دن ہے ، نجم سیٹھی کو مبارکباد دیتی ہوں کہ انہوں نے کرکٹ کی بحالی کیلئے محنت کی اور خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔ امید کرتی ہوں کہ اگلے سال پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہی ہوں گے۔
ملالہ نے اپنی پسندیدہ ٹیم کے حوالے سے کہاپشاور زلمی کیلئے بہت سی دعائیں کیونکہ میں انہیں سپورٹ کر رہی ہوں لیکن جو بھی ٹیم جیتے گی جیت پاکستان کی ہوگی۔ لاہور آنے پر غیر ملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں کیونکہ انہوں نے امن اور کرکٹ کی بحالی کیلئے بڑا قدم اٹھایا۔

مزید :

برطانیہ -