پی ایس ایل فائنل کی رنگا رنگ تقریب میں علی ظفر، فاخر محمود، فرہاد ہمایوں اور علی عظمت کی شاندارپر فارمنس،شائقین کا ہلہ گلہ

پی ایس ایل فائنل کی رنگا رنگ تقریب میں علی ظفر، فاخر محمود، فرہاد ہمایوں اور ...
پی ایس ایل فائنل کی رنگا رنگ تقریب میں علی ظفر، فاخر محمود، فرہاد ہمایوں اور علی عظمت کی شاندارپر فارمنس،شائقین کا ہلہ گلہ

  

لاہور(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی رنگا رنگ تقریب میں ‘گلوکارعلی ظفر، فاخر محمود، فرہاد ہمایوں اور علی عظمت کی شاندارپر فارمنس ‘شائقین کرکٹ بھی پرجوش ہوکر جھومتے اور پوری تقریب کے دوران ہلہ گلہ کرتے رہے‘ پاک فوج کے جوانوں نے جب پیراٹروپنگ کی تو فضا پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی‘پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے کھلاڑیوں کی آمد پر شائقین کا غیر ملکی کھلاڑیوں کا شاندار استقبال اور انکو دیکھ کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز پاک فوج کے جوانوں کی پیراٹروپنگ سے ہوا پاک فوج کے جوان پی ایس ایل کی پانچوں ٹیموں کے جھنڈوں کے ساتھ فضا سے گرانڈ میں اترے تو تماشائیوں نے ویڈیوز بنانے کیلئے ہاتھوں میں موبائل فون تھام لیے اور نگاہیں آسمانوں پر جمالیں پاک فوج کا آخری جوان جب قومی پرچم کے ساتھ آسمان پر نمودار ہوا تو تماشائی احتراما اٹھ کھڑے ہوئے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے پاک فوج کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دو منٹ کی ویڈیو بھی دکھائی گئی‘ ویڈیو میں آپریشن ضرب عضب اور پاکستان میں امن کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے والے شہیدوں کو یاد کیا گیا۔ اس دوران پورا سٹیڈیم پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا پی ایس ایل کے آفیشل گانے ’’ سیٹی بجے گی ، کھیل سجے گا‘‘ پر علی ظفر نے پرفام کیا تو سٹیڈیم میں موجود تماشائی جھوم اٹھے اختتامی تقریب میں علی ظفر اور دیگر فنکاروں کے ساتھ پرفارم کرنے والے لگ بھگ تمام فنکار ہی پاکستانی تھے جبکہ افتتاحی تقریب میں گلوکار تو پاکستانی تھے لیکن پاکستان کا کلچر دکھانے والے فنکار غیر ملکی تھی فاخر محمود پرفام کرنے آئے تووہ حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کافی دیر تک پاکستان زندہ باد کے نعرے ہی لگواتے رہے جس کے بعد انہوں نے اپنا مشہور زمانہ ملی نغمہ تیرے بنا دل نہ لگے، پاکستان پر پرفارمنس کا شاندار مظاہرہ کیافاخرکی پرفارمنس کے بعد پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیموں کی سٹیڈیم میں شاندار انٹری ہوئی ، پشاور زلمی کی ٹیم کے ساتھ زخمی شاہد آفریدی بھی جب میدان میں اترے تو بوم بوم کے شور میں کانوں پڑی آواز سنائی نہ دی۔

پشاور زلمی کی ٹیم کے ساتھ سینئر صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی بھی میدان میں آئے۔دونوں ٹیمیں جب سٹیج پر جانے لگیں تو سٹیڈیم میں موجود انتظامیہ اور شائقین نے کھلاڑیوں کو گھیر لیا اور ان کے ساتھ سیلفیز بنواتے رہے۔ اس دوران سیلفی کنگ اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد نے نہ صرف مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں بلکہ ایک غیر ملکی مہمان کھلاڑی کو روایتی بلوچی ٹوپی بھی پہنائی پشاور زلمی کی شاندار انٹری کے بعد معروف ڈرمسٹ فرہاد ہمایوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سٹیج سنبھال لیا فریاد ہمایوں کی ٹیم نے جب ڈھول بجایا تو سٹیڈیم میں موجود پنجابی، سندھی ، پٹھان اور بلوچی کا فرق ختم ہو گیا اور ہر طرف صرف پاکستانی ہی دھمال ڈالتے نظر آئے۔ فرہاد ہمایوں نے ڈھول اور ڈرم کے تال میل پر نصیبو لعل کے گائے ہوئے گانے نیڑے آ ظالما وے کو منفرد طریقے سے گایاتوشائقین پہلے تو حیران ہوئے لیکن پھر جلد ہی سب ایک ہی رنگ میں رنگ گئے اور ایک بار پھر پاکستان زندہ باد کے نعروں نے فضا کا سینہ چیرنا شروع کردیا۔ فرہاد ہمایوں نے جب ڈھول اور ڈرم بجایا تو پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور دیگر کھلاڑیوں کے دماغ پر زور کی دستک ہوئی اور وہ سٹیج پر چڑھ گئے اور ڈھول کی تال پر قدم ملانے کی کوشش کرتے رہے فرہاد ہمایوں کی شاندار پرفارمنس کے بعد میزبان احمد بٹ نے مزاحیہ انداز میں گلوکار علی عظمت کو پرفارم کرنے کیلئے کچھ ان الفاظ میں دعوت دی اب آپ کے سامنے علی عظمت اپنے نئے ہیر سٹائل کے ساتھ سٹیج پر پرفارم کریں گے۔ پچھلے کئی سالوں سے اجڑی کھیتی کے ساتھ زندگی بسر کرنے والے علی عظمت کے نئے ہیر سٹائل کا ذکر ہوا تو سٹیڈیم میں چار سو قہقہے بلند ہوگئے علی عظمت نے یارو یہی دوستی ہے اور ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار گائے جس کے بعد انہوں نے جھولے لعل گایا تو ہر شخص دھمال ڈالتا نظر آیا۔

علاوہ ازیں جھولے لعل پر سٹیج پر موجود فنکاروں نے بھی شاندار دھمال کا مظاہرہ کیاجبکہ نجم سیٹھی نے کہا کہ میں زندہ دلا ن لاہو ر اورزندہ دلان پاکستان کا شکر گزار ہوں ،سب کا بہت شکریہ آپ نے ہماری حوصلہ افزائی ۔یہ پی ایس ایل ایونٹ پاکستانی قوم کا ہے ، آپ سب کی حمایت نہ ہوتی تو آج جو میلہ سجا ہوا ہے یہ ناممکن تھا اور امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی شائقین کی حمایت ملتی رہے گی ۔انہوں نے کہا پوری دنیا کو کہتا ہوں پاکستانی پرامن قوم ہے کرکٹ کھیلنی اور کھلانی بھی آتی ہے۔آج یہاں پر موجود ملک کے تمام حصوں سے آئے ہوئے لوگ اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستانی عوام متحد ہے ۔ میں اپنی ٹیم اور پنجا ب کی انتظامیہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے دن رات کام کیا اورخصوصا شہباز شریف کا ممنون ہوں جنہوں نے ہر ممکن کوشش کی کہ میچ پرامن ماحول میں ہو اور ان کی یہ کوشش کامیاب ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس میچ کو قوم کیساتھ ساتھ تمام سیاسی جماعتوں کی بھی ہمدردیاں ہیں۔اگر سب لوگ مجھے نہ کہتے کہ میچ لاہولے کر چلیں تو شاید آج سے میلہ دیکھنے کو نہ ملتاجبکہ آج بہت ہی عمدہ ٹیمیں کوئٹہ گلیدی ایٹرز اور پشاور زلمی یہاں میچ کھیلیں گی ۔آج کے ہجوم کو دیکھتے ہوئے محسوس ہوہاہے کہ بہت ہی مزا آئے گا۔

مزید : تفریح