پی ایس ایل فائنل ، تقریب شروع ہونے سے بھی کچھ دیر قبل میچ سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر آگیا

پی ایس ایل فائنل ، تقریب شروع ہونے سے بھی کچھ دیر قبل میچ سے متعلق تہلکہ خیز ...
پی ایس ایل فائنل ، تقریب شروع ہونے سے بھی کچھ دیر قبل میچ سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کا فائنل قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری ہے اور نوجوان لڑکی نے تقریب شروع ہونے سے قبل ہی پانچ بج کر33منٹ پر فائنل میچ سے متعلق ایسی پیشن گوئیاں کردی ہیں جو اب تک بالکل درست ثابت ہوئی ہیں ۔

بیااینڈ بیانامی اکاﺅنٹ پر شیئرہونیوالے دعوے کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹاس جیتے گی اور میچ سنسنی خیز ہوگا لیکن بالآخر جیت بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہی مقدر بنے گی ۔ یہ بھی دعویٰ کیاگیاکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نووکٹیں گریں گی جبکہ تین کھلاڑی اچھا سکور کریں گے ۔اسی طرح پشاور زلمی کے چار کھلاڑی آﺅٹ ہوں گے جبکہ دو کھلاڑی اچھا سکور کریں گے لیکن بالاخر شکست کھائے گی ۔

اس خبر کے فائل ہونے تک پشاور زلمی نے 3وکٹوں کے نقصان پر 85رنز بنا لیے ہیں،تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے یہاں کلک کریں۔

اس پیشن گوئی کے مطابق ہی ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیتا لیکن پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔اس دعوے کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، بعض لوگ اسے جوئے کا ریٹ بڑھانے کے لیے سٹے بازوں کی چال قرار دے رہے ہیں لیکن اس کے درست ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں میچ کے فیصلے سے قبل کچھ نہیں کہاجاسکتا۔

مزید : T20 /اہم خبریں