سٹیل مل کی زمین فروخت کی گئی تو پارلیمنٹ کے اندر اورباہر احتجاج کریں گے , تعلیم کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا ،حکومت تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرے :سید خورشید شاہ

سٹیل مل کی زمین فروخت کی گئی تو پارلیمنٹ کے اندر اورباہر احتجاج کریں گے , ...
سٹیل مل کی زمین فروخت کی گئی تو پارلیمنٹ کے اندر اورباہر احتجاج کریں گے , تعلیم کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا ،حکومت تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرے :سید خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی) تعلیم کے شعبہ میں ترقی کرکے پاکستان کو خوشحال بنایا جاسکتا ہے, حکومت تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کرے, گلشن حدید میں تعلیم کا تناسب پاکستان میں سب سے زیادہ ہے، پرائیویٹ سکولز  تعلیم کی بہتری کیلئے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

یہ بات اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے مقامی ہال میں پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن گلشن حدید ڈسٹرکٹ ملیر کی تقریب حلف برداری سے اپنے خصوصی خطاب میں کہی۔ اس موقع پر آل سندھ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن سندھ کے صدر حیدر علی،  پیر فضل حق، نورین سیٹھی، امتیاز صدیقی، لطیف صدیقی، عارف مجید ودیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر عبد الحکیم بلوچ، رکن صوبائی اسمبلی محمد ساجد جوکھیو، ایم پی اے شاہینہ بلوچ، پیپلز یونین پاکستان سٹیل سی بی اے کے چیئرمین شمشاد قریشی، جماعت اسلامی  کے محمد سعید خان، محمد انور کے علاوہ بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہم نے تعلیم کا بجٹ 2.58کیا لیکن بعد کی حکومتوں نے اس بجٹ میں کمی کرکے 1.8کردیا ،  جس سے تعلیم کے معیار میں کمی واقع ہوئی ہے، سندھ میں گھوسٹ سکول اور گھوسٹ اساتذہ کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلشن حدید میں تعلیم کا تناسب بہت بلند ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ پورے پاکستان میں معیار تعلیم کو اسی طرح بلند کیا جائے، گلشن حدید منی پاکستان ہے اور یہاں پورے ملک سے لوگ آکر آباد ہوئے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان سٹیل قومی خزانے کے منافع کیلئے نہیں بلکہ محنت کشوں کی خوشحالی اور ترقی کیلئے بنائی تھی،سٹیل مل کی زمین سندھ حکومت کی ملکیت ہے، سٹیل مل کے جو حالات ہیں وہ قابل فکر ہیں، سٹیل مل کی زمین کسی بھی ادارے کو فروخت کی گئی تو ہم اس کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ کے باہر بھی احتجاج کریں گے۔ آل سندھ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن سندھ کے صدر حیدر علی نے  خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ فرسودہ نظام تعلیم ہمارے پورے سسٹم کو تباہ کررہا ہے، طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کیا جائے اور حکومت پرائیویٹ سکولوں کی سرپرستی کرے۔

مزید :

کراچی -