پی ایس ایل فائنل ،گوادر اور تربت میں بھی بڑی سکرینز کا اہتمام

پی ایس ایل فائنل ،گوادر اور تربت میں بھی بڑی سکرینز کا اہتمام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ عوام کو بڑی سکرینز پر دکھانے کیلئے گوادر اور تربت میں بھی بڑی سکرینز کا اہتمام کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے پاکستانی شائقین کرکٹ کا جو ش و جذبہ دیدنی ہے اور اس حوالے سے ہر پاکستانی ہی چاہتاہے کہ وہ میچ سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھے لیکن ایسا ممکن نہیں کیونکہ سٹیڈیم میں صرف 25ہزار لوگوں کی ہی گنجائش ہے تاہم اس حوالے سے بلوچستان حکومت کی جانب سے اکبر بگٹی سٹیڈیم میں بڑی سکرین کا اہتمام کیاگیاہے جس کے باعث ہزاروں کی تعداد میں لوگ وہاں جمع ہیں اور میچ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جبکہ اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات بھی کیے گئے ہیں ۔

دوسری جانب سے گوادر اور تربت میں بھی دو بڑی سکرینز لگائی گئی ہیں جہاں شہری ہزاروں کی تعداد میں موجود ہے اور اپنی اپنی ٹیم کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے میچ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...