گرینڈ جرگے کا فاٹا کے خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کیخلاف دھرنے کا اعلان

گرینڈ جرگے کا فاٹا کے خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کیخلاف دھرنے کا اعلان

پشاور(صباح نیوز)گرینڈ جرگے نے فاٹا کو خیبرپختون خوا میں ضم کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا ہے۔فاٹا گرینڈ جرگہ اراکین کا کہنا تھا کہ حکومت کی منفی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں اور اس فیصلے کے خلاف ہماری تحریک جاری رہے گی۔ فاٹا گرینڈ جرگے میں مختلف ایجنسیوں اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فاٹا کو خیبر پختون خوا میں ضم کرنے کے حکومتی فیصلے کے حوالے سے فاٹا گرینڈ جرگے کا پشاور میں جرگہ ہوا جس میں مختلف ایجنسیوں اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ جرگے میں فاٹا کو خیبر پختون خوا میں شامل کرنے کے فیصلے کی بھرپور مخالفت کی گئی۔فاٹا گرینڈ جرگے کے اراکین کا کہنا ہے کہ حکمران خود کو جمہوریت کے علمبردار کہتے ہیں جب کہ ہم نے ریفرنڈم کے لئے رائے مانگی تو مخالفت کر کے ہمیں ریفرنڈم کرانے کے حق سے محروم کر دیا گیا، حکومت کی منفی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں اور اس فیصلے کے خلاف ہماری تحریک جاری رہے گی اور اسلام آباد میں دھرنا بھی دیا جائے گا۔

مزید : پشاور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...