کراچی کو پیپلز پارٹی کا گڑھ بنا کر بلاول بھٹو کی خواہش پوری کریں گے: نثار احمد کھوڑو

کراچی کو پیپلز پارٹی کا گڑھ بنا کر بلاول بھٹو کی خواہش پوری کریں گے: نثار احمد ...
کراچی کو پیپلز پارٹی کا گڑھ بنا کر بلاول بھٹو کی خواہش پوری کریں گے: نثار احمد کھوڑو

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور سینئر  صوبائی وزیر  نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ ہم کراچی کو پیپلز پارٹی کا گڑھ بنا کر بلاول بھٹو کی خواہش پوری کریں گے,اس وقت پیپلز پارٹی میں صرف سابقہ ارکان اسمبلی ہی نہیں بلکہ بڑی تعداد میں سیاسی جماعتوں کے عہدیدار اور کارکنان بھی شامل ہورہے ہیں, عوام کا اعتماد بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت پر ہے۔

پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور کراچی ڈویژن کے قائم مقام صدر سینیٹر سعید غنی کے ہمراہ چینیسر گوٹھ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ پی پی پی کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتیں عوام میں اعتماد کھو رہی ہیں پاکستان میں صرف بلاول بھٹو زرداری کا سیاسی مستقبل روشن ہے۔ اس موقع پر  سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا  کہ پی پی پی ملک بھر کے عوام خصوصا کراچی کے لوگوں کی خدمت کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے اور کراچی کے عوام کی جوق در جوق شمولیت پی پی پی کو کراچی کی مقبول جماعت بنا رہی ہے۔

مزید : کراچی