51سالہ بزرگ ایک ایسا کھیل کھیلتے ہوئے ہلاک ہوگیا کہ سن کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

51سالہ بزرگ ایک ایسا کھیل کھیلتے ہوئے ہلاک ہوگیا کہ سن کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ ...
51سالہ بزرگ ایک ایسا کھیل کھیلتے ہوئے ہلاک ہوگیا کہ سن کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

  

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین میں انسانی مینار بنانے کے مقابلے بہت قدیم روایت ہیں اور ٹیمیں پورا سال ایک دوسرے کے کندھوں پر کھڑے ہو کر بلند ترین مینار بنانے کی تربیت کرتی ہیں۔ ایسی ہی ایک تربیت گاہ میں حادثہ پیش آنے کے باعث انسانی مینار بنانے کی ایک ٹیم کا 51سالہ رکن جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ سپین کے شہر ٹیراگونا میں پیش آیا۔ یہ لوگ ایک دھاتی سٹرکچر کے ساتھ مینار بنانے کی تربیت لے رہے تھے کہ اچانک سٹرکچر ان کے اوپر آ گرا۔ زخمی ہونے والوں میں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپین میں انسانی مینار بنانے کی ان ٹیموں کو Colleکہا جاتا ہے اور ان کا سب سے بڑا مقابلہ ہر سال اکتوبر میں ٹیراگونا میں منعقد ہوتا ہے جہاں ہر ٹیم سب سے بلند اور پیچیدہ ترین مینار بنانے کی کوشش کرتی ہے۔ صرف وہی ٹیم کامیاب قرار پاتی ہے جس کا مینار کامیابی سے واپس نیچے اتر آنے والی ٹیموں میں سب سے بلند اور پیچیدہ ہو۔ جس ٹیم کے رکن واپس اترتے ہوئے گر جائیں وہ مقابلے سے باہر ہو جاتی ہیں۔ پولیس کے مطابق ٹیراگونا میں گرنے والا دھاتی سٹرکچر سیفٹی نیٹ کی سپورٹ کے لیے بنایا گیا تھاجس کے گرنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس