اب ملک میں کرپشن کی حکمرانی نہیں چلنے دی جائے گی ،ثابت کریں گے کراچی تحریک انصاف کا شہر ہے :عمران اسماعیل

اب ملک میں کرپشن کی حکمرانی نہیں چلنے دی جائے گی ،ثابت کریں گے کراچی تحریک ...
اب ملک میں کرپشن کی حکمرانی نہیں چلنے دی جائے گی ،ثابت کریں گے کراچی تحریک انصاف کا شہر ہے :عمران اسماعیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اب  ملک میں کرپشن کی حکمرانی نہیں چلنے دی جائے گی اور ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو پابند سلاسل کرنے کا وقت آ گیا ہے ،عام انتخابات میں ثابت کرکے دکھائیں  گے کہ کرا چی تحریک انصاف کا شہر ہے ۔

کراچی کے ضلع شرقی میں پی ٹی آئی  کے دفتر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران اسماعیل  کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار کراچی میں بھاری اکثریت سے کامیابیاں حاصل کریں گے اور انھیں 2013ء سے زیادہ ووٹ پڑیں گے۔انھوں نے کہا کہ کراچی مسائل کا گڑھ بن چکا ہے ، اس شہر کی نمائندگی کا دعویٰ کرنے والی جماعت نے کراچی شہر کے لئے کچھ نہیں کیاجس کی وجہ سے  مسائل کے انبار لگ گئے،  تحریک انصاف جو کہ ملک کی بڑی قومی سیاسی جماعت ہے ، یہ کراچی شہر کو مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے،تحریک انصاف ملک کے عوام کے اتحاد اور یکجہتی کی علامت بن چکی ہے ، یہی وجہ ہے کہ اس میں تمام زبانیں بولنے والے اور مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں،اس نے ملک کے عوام کو کراچی سے خیبر تک ، اور گلگت سے بولان تک ایک پلیٹ فارم پر جمع کردیا ہے۔

مزید :

کراچی -