کتنے فیصد پاکستانی شریعت کا نفاذ چاہتے ہیں سروے میں ایسا انکشاف کہ جان کر آپ بھی خوش ہوجائیں گے

کتنے فیصد پاکستانی شریعت کا نفاذ چاہتے ہیں سروے میں ایسا انکشاف کہ جان کر آپ ...
کتنے فیصد پاکستانی شریعت کا نفاذ چاہتے ہیں سروے میں ایسا انکشاف کہ جان کر آپ بھی خوش ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں شریعت کا نفاذ ابتداءسے ہی موضوع بحث چلا آ رہا ہے جس میں ایک سوال اٹھایا جاتا ہے کہ کتنے فیصد پاکستانی شرعی نظام چاہتے ہیں؟ اب پیو ریسرچ سنٹر نے دنیا بھر میں کیے گئے ایک سروے میں اس سوال کا حیران کن جواب دے دیا ہے۔ ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیوریسرچ سنٹر کے سروے کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ 84فیصد پاکستانی ملک میں شرعی نظام چاہتے ہیں۔ جنوبی ایشیاءکے دیگر ممالک میں افغانی 99فیصد اور بنگلہ دیشی 82فیصد شرعی نظام کے حق میں ہیں۔

مزیدپڑھیں:ایک ماہ قبل اغواء اور قتل ہونے والی مقامی تاجر کی بیٹی اچانک زندہ ہوگئی
جنوب مشرقی ایشیاءمیں ملائیشیاءکے 86فیصد مسلمان، تھائی لینڈ کے 77فیصد اور انڈونیشیاءکے 72فیصد شہری شریعت چاہتے ہیں۔ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک میں 91فیصد عراقی، 89فیصد فلسطینی، 83فیصد مراکشی، 74فیصد مصری، 71فیصد اردنی، 56فیصد تیونسی اور 29فیصد لبنانی باشندے شرعی نظام چاہتے ہیں۔ وسطی ایشیاءمیں کرغزستان کے 35فیصد مسلمان، تاجکستان کے27فیصد، ترکی کے 12فیصد، قازقستان کے 10فیصد اور آذربائیجان کے 8فیصد مسلمان اپنے ملک میں شرعی نظام چاہتے ہیں۔ اس سروے میں بھارتی مسلمانوں کے متعلق ڈیٹا شامل نہیں کیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -