بے گھر آدمی راتوں رات 70لاکھ روپے کا مالک بن گیا طریقہ ایسا کہ آزمانےسے پہلے آپ بار بار سوچیں گے

بے گھر آدمی راتوں رات 70لاکھ روپے کا مالک بن گیا طریقہ ایسا کہ آزمانےسے پہلے ...
بے گھر آدمی راتوں رات 70لاکھ روپے کا مالک بن گیا طریقہ ایسا کہ آزمانےسے پہلے آپ بار بار سوچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک شخص کے مالی حالات اس قدر خراب ہوئے کہ وہ بے گھر ہو کر ریسکیو مشن میں پناہ لینے پر مجبور ہو گیا لیکن قسمت کی دیوی ایک بار پھر اس پر مہربان ہوئی اور وہ اچانک لاکھ پتی بن گیا۔ 9نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کولوریڈو کے شہر ڈینور کا رہائشی ایڈم ایچ ریسکیو مشن میں آنے کے بعد بھول چکا تھا کہ اس نے لاٹری کا ایک ٹکٹ خرید رکھا تھا۔
ایک روز اس کا نام پوکر سیلیبریشن کے فاتح کے طور پر سامنے آیا اوریہ جان کر اس کی خوشی کی انتہاءنہ رہی کہ وہ 65ہزار 833ڈالر (تقریباً70لاکھ روپے)جیت چکا تھا۔ اس کی خوش قسمتی دیکھیے کہ وہ 5لاکھ 20ہزار لوگوں میں سے واحد جیتنے والا تھا۔ ایڈم کا کہنا ہے کہ ”رقم ہاتھ آنے کے بعد میں دوبارہ کینٹکی منتقل ہونا چاہتا ہوں جہاں میری بیٹی رہتی ہے۔ میں اس کے ساتھ اپنی زندگی دوبارہ سے شروع کروں گا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -