وزیراعلی پنجاب کے فول پروف سکیورٹی انتطامات قابل تحسین،حکومتی دانشمندانہ فیصلے کی بدولت پاکستان خصوصاََ لاہور کی خوشیاں لوٹ آئیں:سپیکر ایاز صادق

وزیراعلی پنجاب کے فول پروف سکیورٹی انتطامات قابل تحسین،حکومتی دانشمندانہ ...
وزیراعلی پنجاب کے فول پروف سکیورٹی انتطامات قابل تحسین،حکومتی دانشمندانہ فیصلے کی بدولت پاکستان خصوصاََ لاہور کی خوشیاں لوٹ آئیں:سپیکر ایاز صادق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجا ب میاں شہباز شریف کی جانب سے کئے جانیوالے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات قابل تحسین ہیں جبکہ حکومت کے دانشمندانہ فیصلے نے پاکستان بلکہ خصوصاََ لاہور کی خوشیاں لوٹا دی ہیں۔

جرمنی نازی بنتا جا رہا ہے، ہم فاشسٹ اقدامات برداشت نہیں کریں گے: رجب طیب اردگان

تفصیلا ت کے مطابق سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کاپی ایس ایل کے فائنل میچ کے موقع پرپیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب،شہریارخان اورنجم سیٹھی مبارکبادکے مستحق ہیں۔وزیراعلی پنجاب کی کاوشوں کی بدولت میچ امن وامان سے جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاہورمیں فائنل کے انعقادسے لوگوں کے غم اوردکھ خوشیوں میں بدل گئے اورعوام کے چہرے خوشی سے کھِل اٹھے جبکہ آج کا دن پاکستا ن کی کامیابی اور فتح کا دن ہے ۔

مزید : قومی