نامعلوم افراد نے خاتون کو بیٹے سمیت اغوا کرلیا اور اس کے بعد 7 گھنٹے تک بیٹے کے سامنے ہی ۔۔۔امریکہ سے ایسا انسانیت سوز واقعہ سامنے آگیا کہ جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی

نامعلوم افراد نے خاتون کو بیٹے سمیت اغوا کرلیا اور اس کے بعد 7 گھنٹے تک بیٹے ...
نامعلوم افراد نے خاتون کو بیٹے سمیت اغوا کرلیا اور اس کے بعد 7 گھنٹے تک بیٹے کے سامنے ہی ۔۔۔امریکہ سے ایسا انسانیت سوز واقعہ سامنے آگیا کہ جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کولمبس (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کلیو لینڈ میں 2 نامعلوم افراد نے خاتون کو اس کے بیٹے سمیت اغوا کرلیا جس کے بعد خاتون کو اسی کے بیٹے کے سامنے سات گھنٹے تک مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک خاتون اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ کلیو لینڈ میں ساحل سمندر پر اپنی سرخ کار میں موجود تھی کہ اسی دوران دو نامعلوم افراد آئے اور انہوں نے خاتون اور اس کے بیٹے کو زبردستی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بٹھایا اور اغوا کرلیا۔

امریکی ڈرون کا توڑ، ایسی فوج میدان میں آگئی جو ڈرون کو زمین بوس کردے گی یہ فوج انسانوں پر مشتمل نہیں بلکہ ۔۔۔

کلیو لینڈ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ 30 سالہ خاتون اپنے بیٹے کے ہمراہ سمندر کنارے موجود تھی کہ اسی دوران ملزمان گہرے رنگ کی سلون کار میں آئے اور انہیں اغوا کرکے یربی کے مکان نمبر 174 اے میں لے گئے جہاں انہوں نے خاتون کو اس کے چھوٹے بیٹے کے سامنے ہی سات گھنٹے تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔

چیف انسپکٹر میٹ مرفی کا کہنا ہے بیٹے کے سامنے ماں کو زیادتی کا نشانہ بنانا بہت ہی افسوسناک واقعہ ہے لیکن شکر ہے کہ اس طرح کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ہماری تفتیشی ٹیم قریبی علاقوں کی پولیس کے ساتھ مل کر ملزمان کو تلاش کر رہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ جلد ہی پکڑے جائیں گے۔

اوپر دی گئی تصویر میں خاتون کی سرخ کار دیکھی جا سکتی ہے جس میں سے جنسی درندوں نے اسے بیٹے سمیت اغوا کیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس