سٹیڈیم کو بھرا ہو ا دیکھ میرا دل فخر سے بھر گیا ،لاہوریوں سمیت تمام پاکستانیوں نے خوف کو شکست دے دی:شہبازشریف

سٹیڈیم کو بھرا ہو ا دیکھ میرا دل فخر سے بھر گیا ،لاہوریوں سمیت تمام ...
سٹیڈیم کو بھرا ہو ا دیکھ میرا دل فخر سے بھر گیا ،لاہوریوں سمیت تمام پاکستانیوں نے خوف کو شکست دے دی:شہبازشریف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاہے کہ سٹیڈیم کو بھرا ہو ا دیکھ میرا دل فخر سے بھر گیا ،لاہوریوں سمیت تمام پاکستانیوں نے خوف کو شکست دے دی ،پاکستانی بہادر قوم ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے یہ پیغام مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کیا ۔دوسری جانب وزیراعلیٰ شہبازشریف میچ دیکھنے کے بعد واپس چلے گئے ہیں تاہم انہوں نے سیکیورٹی حکام کو ہدایات جاری کیں کہ تمام شائقین کرکٹ کے جانے تک سیکیورٹی فول پروف رہے اور شہریوں کو سہولت فراہم کی جائے ۔

اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میچ دیکھنا یادگار لمحہ ہے، کوئٹہ اور پشاور کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھ کربہت خوشی ہوئی ،قوم نے جس جذبے کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے،فائنل میچ میں شائقین کا جوش وجذبہ اور نظم و ضبط قابل تعریف ہے۔

مزید : لاہور