پی ایس ایل 2 کا فائنل ، کراچی میں متعدد مقامات پر بڑی سکرینیں نصب ، شائقین کا جوش عروج پر ، بعض علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی نے جنونیوں کا مزہ کرکرا کر دیا

پی ایس ایل 2 کا فائنل ، کراچی میں متعدد مقامات پر بڑی سکرینیں نصب ، شائقین کا ...
پی ایس ایل 2 کا فائنل ، کراچی میں متعدد مقامات پر بڑی سکرینیں نصب ، شائقین کا جوش عروج پر ، بعض علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی نے جنونیوں کا مزہ کرکرا کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی)ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی پی ایس ایل 2 کا فائنل دکھانے کے لئے متعدد مقامات پر بڑی اسکرینیں نصب کی گئیں تاہم کچھ علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح کراچی میں آرٹس کونسل آف پاکستان، انصاف ہاؤس سمیت متعدد مقامات پر پی ایس ایل 2 کا فائنل دیکھنے کے لئے بڑی  بڑی سکرینیں نصب کی گئیں جہاں کرکٹ کے دیوانے میچ کے لمحات سے لطف اندوز ہو کر نعرے بازی کرتے رہے ۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے باعث شاہ فیصل کالونی، کورنگی، گلشن اقبال، اورنگی ٹاؤن سمیت متعدد علاقوں میں تماشائی میچ دیکھنے سے محروم رہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک کو  کہا تھا  کہ وہ پی ایس ایل 2 کے فائنل میچ کے موقع پر لوڈشیڈنگ سے گریز کرے مگر کے الیکٹرک نے ان کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جس سے شائقین کرکٹ خاصے نالاں نظر آئے اور کے الیکٹرک کو کوستے رہے۔

مزید :

T20 World Cup -