پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم میں 4 اور پشاورزلمی کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی

پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم میں 4 اور ...
پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم میں 4 اور پشاورزلمی کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم میں چارجبکہ پشاورزلمی کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے ریگولر غیر ملکی کھلاڑیوں کے لاہور آنے سے انکار کے بعد ٹیم انتظامیہ نے شان ارون، ریاض امرت، مورنی وین وک اور انعام الحق کو فائنل میچ کے لیے منتخب کیا ۔

پشاور زلمی کے نے زخمی ہونے والے شاہد آفریدی کی جگہ افتخار احمد کو فائنل میچ میں موقع دیا۔واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اس سیزن میں ابتدائی دو پوزیشنز پر رہنے کے بعد پہلے پلے آف میچ میں بھی آمنے سامنے آئی تھیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے یہ میچ سنسی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔پشاور کی ٹیم نے اس میچ میں شکست کے بعد تیسرے پلے آف میں کراچی کنگز کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

مزید : T20