مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک اشتہاری سمیت 70 افراد گرفتار , اسلحہ و منشیات بھی برآمد

مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک اشتہاری سمیت 70 افراد گرفتار , اسلحہ ...
مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک اشتہاری سمیت 70 افراد گرفتار , اسلحہ و منشیات بھی برآمد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور( این این آئی )صوبائی دارالحکومت کی پولیس نے لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک اشتہاری سمیت 70 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

لاہور پولیس نے مصطفی آباد، شالیمار، باغبانپورہ، یوحنا آباد، اسلام پورہ، ساندہ ، بند روڈ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 70 افرادکو گرفتار کیا جن میں 32افراد کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ ہونے پر پکڑا گیا ۔آپریشن کے دوران 37 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جن میں ایک اشتہاری بھی شامل ہے،گرفتار افراد سے2 پستول اور درجنوں کارتوس ، چرس اور شراب بھی برآمد ہوئی۔پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کر لئے ہیں۔

مزید : لاہور