کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میچ میں ایک بھی چھکا نہیں لگا سکے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میچ میں ایک بھی چھکا نہیں لگا سکے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میچ میں ایک بھی چھکا نہیں لگا سکے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پشاور زلمی کے 149رنز کے ہدف کے تعاقب میں 90رنز پر ڈھیر ہو گئی تاہم پوری ٹیم میں سے کوئی بھی کھلاڑی ایک بھی چھکا لگانے میں کامیاب نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سین اروائن 24رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ،سرفراز 22کے ساتھ دوسرے اور انور علی 20رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا ۔پشاور زلمی نے فائنل میچ میں انتہائی زبردست باولنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کر لی ۔دوسری جانب پشاور زلمی نے اپنی اننگ میں 6چھکے لگائے جن میں سے تین چھکے تو صرف ڈیرن سیمی نے لگا کر شائقین کرکٹ کے جوش میں اضافہ کیا ۔

مزید : T20