بلوچستان میں امن کے قیام کا خواب حقیقت بن رہا ہے: آرمی چیف

بلوچستان میں امن کے قیام کا خواب حقیقت بن رہا ہے: آرمی چیف
بلوچستان میں امن کے قیام کا خواب حقیقت بن رہا ہے: آرمی چیف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولیات اور امن کے قیام کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کا دورہ کیا اور تربت میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا حق ہے کہ ملک کے باقی عوام کی طرح سہولیات سے فیض یاب ہوں۔بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے جبکہ پاک فوج بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھرپورتعاون کرے گی۔سول حکومت کے تعاون سے تمام منصوبے ترقی اور قیام امن کے لیے ہیں ، یہ تمام منصوبے بلوچستان کے عوام کے لیے نہ صرف مفید ثابت ہوں گے بلکہ لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلیاں بھی لائیں گے۔ 

دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جہاد نہیں کہنا چاہیے ،دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان نہیں افغانستان میں موجود ہیں :آرمی چیف کا جرمنی میں خطاب 

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میںبنیادی سہولیات اور امن کے قیام کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج (پیر کو)آواران کا دورہ کریں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /بلوچستان /تربت /پنجاب /راولپنڈی