گوادرمیں تجارتی جہازوں کی آمدورفت شروع ہونے والی ہے: عاصم باجوہ

05 مارچ 2018 (14:27)

گوادر (آئی این پی) کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی علم کے حصول میں مضمر ہے۔ تعلیم کے فروغ کیلئے پاک فوج اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں گوادر میں جی ڈی اے سکول میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ آوران میں کیڈٹ کالج تعمیر کیا جارہا ہے، تربت اور گوادر میں بھی کیڈٹ کالج قائم کریں گے۔

جنرل عاصم سلیم باجوہ کاکہناتھا کہ گوادر کی ترقی بہت قریب ہے، تجارتی جہازوں کی آمدورفت شروع ہونے والی ہے۔

دریں اثناءانسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے جشن سبی میلہ مویشیاں واسپاں کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کی قربانیوں کی بدولت بلوچستان میں امن کا سورج روشن ہوچکا ہے، قلم کو ہتھیار بنا کر اپنے بچوں کا مستقبل سنوارنے کیلئے غیور عوام امن خوشحالی، ترقی اور ملک و قوم کی رہنمائی کریں۔

ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھیل کر اپنے بچوں کا مستقبل برباد نہ کیا جائے، مٹھی بھر رہ جانے والے ترقی مخالف عناصر کو انجام تک پہنچائیں گے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزیدخبریں