مالک نے میلے کچیلے ملازم کو ایسی خوفناک سزا دینے کا فیصلہ کرلیاجو اس سے پہلے کسی نے سنی نہ ہوگی

مالک نے میلے کچیلے ملازم کو ایسی خوفناک سزا دینے کا فیصلہ کرلیاجو اس سے پہلے ...
مالک نے میلے کچیلے ملازم کو ایسی خوفناک سزا دینے کا فیصلہ کرلیاجو اس سے پہلے کسی نے سنی نہ ہوگی

  

ایک مشہور و معروف کمپنی کے مالک نے اپنی کمپنی کے ملازم کو خراب حلئے میں دیکھا تو خوب خفا ہوئے اور کہنے لگے۔”تم نے اپنی حالت دیکھی ہے؟، کوٹ کے سارے بٹن غائب ہیں ، شرٹ بغیر استری کی ہے، بال گندے ہیں اور کپڑوں سے انڈوں کی بوآرہی ہے، کیا ہماری کمپنی کے ورکر کو یہ حلیہ زیب دیتا ہے؟“

ملازم نے گردن جھکا کر جواب دیا۔”میں شرمندہ ہوں جناب! “

مالک نے کہا۔ ” صرف شرمندگی سے کام نہیں چلے گا۔تمہیں سزا ملنی چاہئے “مالک کا غصہ کسی طور پر کم ہونے میں نہیں آرہا تھا۔ اس نے سوچا کہ اس سلسلے میں فوری اقدام اٹھاناضروری ہے۔

مالک نے کچھ دیر سوچا اور پھر ملازم سے کہا۔”تم فوراً شادی کرلو اور اگر تم شادی شدہ ہو تو طلاق کا بندوبست کرلو۔“

ناصر علی،مانچسٹر

مزید :

لافٹر -