سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 7 گھوٹکی میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے میدان میں مار لیا

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 7 گھوٹکی میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی ...
سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 7 گھوٹکی میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے میدان میں مار لیا

  

گھوٹکی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 7 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق  پاکستان پیپلزپارٹی کے عبدالباری خان پتافی48114ووٹ لے کر کامیاب رہے   جبکہ مسلم لیگ فنکشنل کے عبدالمالک 36987ووٹ لے کردوسرے  نمبر  پر ہیں۔

خیال رہے پی ایس 7 میں مجموعی طور پر 164 پولنگ اسٹیشنز قائم  کئے گئے تھے جس میں سے 103 پولنگ اسٹیشنز حساس بھی  قرار دیئے گئے تھے۔ 3500 پولیس اور رینجرز کے جوان سکیورٹی کیلئے تعینات رہے جبکہ پی ایس 7 میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 843 ہے جن میں سے ایک لاکھ 2 ہزار 676 مرد ووٹرز اور 77 ہزار 168 خواتین ووٹرز ہیں۔ یہ نشست پیپلزپاٹی کے سردار احمد علی پتافی کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہا جس میں ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /گھوٹکی