پاکستانی میڈیا دنیا کے سامنے فرشتہ ثابت ہوا ، سلیم صافی

پاکستانی میڈیا دنیا کے سامنے فرشتہ ثابت ہوا ، سلیم صافی
پاکستانی میڈیا دنیا کے سامنے فرشتہ ثابت ہوا ، سلیم صافی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ مو دی ہمارا محسن ثابت ہواہے کہ اس نے پاکستانی قوم کو متحد کردیا ، ہمارا میڈیا بھی تقسیم کردیا گیا تھا لیکن انڈین میڈیا کی وجہ سے پاکستانی میڈیا دنیا کے سامنے فرشتہ ثابت ہوا ۔

جیونیوز کے پروگرام”آپس کی بات“ میںگفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ مودی ہمارا محسن ثابت ہواہے کہ اس نے پاکستانی قوم کو متحد کردیا ، ہمارا میڈیا بھی تقسیم کردیا گیا تھا لیکن انڈین میڈیا کی وجہ سے پاکستانی میڈیا دنیا کے سامنے فرشتہ ثابت ہوا ، اس سے حکومت اور فوج کو یہ پیغام مل گیا کہ یہ میڈیا کسی وقت ملک کے کام بھی آسکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اب اگر کافی حد تک جنگ کا خطرہ ٹل گیاہے تو زیادہ حکومت کی ذمہ دار ی بنتی ہے کہ اس اتحاد کی فضا کو برقرار رکھے ، اب جو بھی اس فضاءکوخراب کرنے میں پہل کرے گا ، وہ غلط کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آج جب عمران خان وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھے ہیں تو ہم ان پر اعتماد کررہے ہیں، ماضی میں بے نظیر بھٹو پر الزامات لگائے گئے اور پھر جب نواز شریف وزیر اعظم بنے تو ان کو مودی کا یار اورغدار قرار دیا گیا ، یہ سلسلہ اب رکنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ حکومت کالعدم تنظیموں کے خلاف مجبور ہے ، میں ان تنظیموں کے خلاف کارروائی نہیں چاہتا بلکہ ان کے مسئلے کاحل نکالنا چاہتا ہوں ، اس حوالے سے ان تنظیموں کو اعتماد میں لیا جائے ۔

مزید : قومی


loading...