ڈی پی او مردان کا شہری علاقوں کا پیدل تفصیلی دورہ

ڈی پی او مردان کا شہری علاقوں کا پیدل تفصیلی دورہ

  



مردان (بیورورپورٹ ) ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر مردان کے شہری علاقوں کا پیدل تفصیلی دورہ کیا اورمردان کے اہم و حساس مقامات کی سیکورٹی اور ایمرجنسی کی صورت میں ٹریفک کی آزادانہ روانی کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر معززین علاقہ اور میڈیا کے نمائندے موجود تھے۔دورے کے موقع پر شہریوں نے ضلعی پولیس سربراہ کو ٹریفک کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جس پر ضلعی پولیس سربراہ نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ مردان میں ٹریفک کا مسئلہ پولیس ، تاجر برادری اور عوام الناس ساتھ ملکر حل کرنے کی کوشش کرینگے ضلع مردان میں ٹریفک کے گھمبیر مسائل کے حل کیلئے ٹریفک وارڈن اور ضلعی پولیس بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہیں جس سے کافی حد تک ٹریفک کے مسائل میں کمی واقع ہو رہی ہیں ۔ڈی پی او نے شہریوں اور تاجروں سے اپیل کی کہ بازاروں اور سڑکوں پرناجائز تجاوزات اور غلط پارکنگ سے گریز کریں والدین اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل اور چنگ چی وغیرہ چلانے سے منع کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر