تحصیل باڑہ ، اکا خیل کاروان حق فاؤنڈیشن کا ورکرز کنونشن کا انعقاد

تحصیل باڑہ ، اکا خیل کاروان حق فاؤنڈیشن کا ورکرز کنونشن کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باڑہ (نمائندہ پاکستان )تحصیل باڑہ کے اکاخیل میں کاروان حق فاونڈیشن نے ورکر زکنوینشن کا انعقاد کیا تھا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جن میں مہمان خصوصی سابقہ امیدوار این اے 44 اور کاروا ں حق فاونڈیشن کے چیئر مین شفیق آفریدی تھے تقریب میں تاجر یونین صدر سیدایاز وزیر اور باڑہ پریس کل صدر خیال مت شاہ آفریدی اور گل مین شاہ شامل تھے شفیق آفریدی نے کہا کہ اس کا مقصد ورکرز کی حوصلہ افزائی کر نا تھا اور اس فاونڈیشن کے ذریعے سے غریب لوگوں کو مدد فراہم کرنا ہے اس نے مزید کہا کہ اس کا قیام جس سے تعلیم اور صحت کے مد میں لوگوں کی مدد کرنا ہے اس فاونڈیشن کے ذریعے سکول میں غٰریب بچوں کو کپڑے اور جوتے فراہم کر دئے ہیں اس کے ذریعے غریب بچوں کو مفت تعلیم فراہم کر رہے ہیں ان کی تمام تر ضرویات فاونڈیشن پورا کرتی ہیں ۔ تقریب سے خیال مت شاہ نے کہا کہ علاقے پر سخت حالات گزری ہیں جہاں پر تمام باڑہ کے عوام متاثر ہوئے ہیں ان کی بحالی ایسے ہی فاونڈیشن کے ذریعے ممکن ہوتی ہے سید ایاز وزیر نے بھی فاونڈیشن کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اس سے خیبر یونین صدر بازار گل نے بھی خطاب کیا