وطن عزیز کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،عالم تحفظ ختم نبوت

وطن عزیز کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،عالم تحفظ ختم نبوت

  



صوابی( بیورورپورٹ)عالم تحفظ ختم نبوت ضلع صوابی کے امیر و پیر طریقت مولانا شیخ اعزاز الحق جامعہ مظہر العلوم باجا کے متہمم اشفاق اللہ خان ، مولانا اسد اللہ مظہری ، قاری بشیر احمد اور مفتی ذبیح اللہ نے کہا ہے کہ دین اسلام کی سر بلندی ، نفاذ شریعت کے نفاذ اور وطن عزیز کے حفاظت کے لئے ملک کے علماء کرام کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے ہریان کلے ( دویبان ) میں بزرگ عالم دین مولانا حمد اللہ جان باباجی کی یاد میں ختم قر آن تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس میں کثیر تعداد میں علماء کرام، طلباء اور علاقے کے عوام نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ دینی مدارس ، مساجد ، مراکز اور خانقاہیں امن کے گہوارے اور دین اسلام کے سر چشمے ہیں ان کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا اور یہ تمام کوششیں ناکام بنا دینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نظریئے کی بنیاد پر قائم ہوا تھا لیکن بد قسمتی سے ابھی تک اس ملک میں اللہ کا قانون نافذ نہ ہو سکا جس کی وجہ سے ملک کے عوام گھمبیر مسائل و مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل قر آن و سنت میں مضمر ہے جب کہ اس پر عمل کرنے سے مسلمان دنیا و اخرت دونوں جہانوں میں فلاح بھی پاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگ اکابر حضرت باباجی مرحوم نے قر آن و سنت کے لئے اپنی ساری عمر وقف کر رکھی تھی 74سال تک صرف اور صرف قر آن و سنت کی اشاعت و خدمت ہے جس کی بدولت آج پاکستان اور افغانستان سمیت پورے دنیا میں ان کے لاکھوں کی تعداد میں شاگرد موجود ہیں انہوں نے کہا کہ مولانا حمد اللہ جان باباجی آف ڈاگئی کے اس مشن کو رہتی دنیا تک جاری و ساری رکھیں گے #

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...