اے این پی صوابی کے انٹراپارٹی ضلعی انتخابات مکمل،حاجی امان اللہ خان صدر منتخب

اے این پی صوابی کے انٹراپارٹی ضلعی انتخابات مکمل،حاجی امان اللہ خان صدر ...

  



چھوٹالاہور(تحصیل رپورٹر)اے این پی صوابی کے انٹراپارٹی ضلعی انتخابات مکمل، سابق ضلعی صدر حاجی رحمان اللہ(مرحوم)کے بھائی حاجی امان اللہ خان بھاری اکثریت سے اگلے چار سال کیلئے پارٹی کے ضلعی صدر اورنواب زادہ ضلعی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے دیگرضلعی عہدیداروں میں حاجی غلام حقانی( تحصیل ناظم رزڑ)سینئرنائب صدر،حمیداللہ نائب صدر اول، وارث خان (سابق اُمیدوار قومی اسمبلی)نائب صدر دوم، ایازخان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، رئیس خان ایڈوکیٹ (سابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی)ڈپٹی جنرل سیکرٹری، سجاد خان جائنٹ سیکرٹری، یعقوب شاہ سیکرٹری مالیات ،خالدخان سیکرٹری اطلاعات اور سیدمقبول شاہ سیکرٹری ثقافت منتخب ہونے سے حاجی امان اللہ خان کاپوراپینل کامیاب ہوگیا اس موقع پر صوبائی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ممبرصوبائی اسمبلی سردارحسین بابک، نومنتخب جنرل سیکرٹری نواب زادہ،شیررحمن اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندر انتخابی یاآئینی مرحلہ احتتام پذیر ہوا ضلع صوابی بھرسے اے این پی کی کریم شخصیات نے یہاںآکر جس آزادانہ ماحول میں اپنی اپنی سوچ اورفکر کے مطابق پرامن طریقے سے جس خفیہ رائے کااظہارکیادونوں پینل کے نامزد تمام اُمیداواران اورصوبائی انتخابی کمیٹی کے اراکین آپ لوگوں کی رائے کی قدرکرتے ہیں اوردوران الیکشن دونوں پینل کے حامیوں کی جانب سے قائم اس نظم وضبط پرآپ سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہرالیکشن میں ہارجیت توہوتی ہے تاہم پارٹی کے اندرونی الیکشن میں ہارنے والوں کیلئے ہار نہیں بلکہ یہ ہارپارٹی کے اندرایک آئینی تقاضاپوراکرنے اورپارٹی کی مضبوطی واستحکام کیلئے بطورسبب بن کر دی جانے والی آپکی قربانی ہے دونوں پینل کے نامزد تمام اُمیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اورتوقع رکھتے ہیں کہ اگلے عام انتخابات میں سب آپس میں ملکر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ اپناکرداراداکرینگے اورپارٹی کی کامیابی اور مزیدفعالیت کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...