الیکشن کمیشن دیر لوئیر ،انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے احکامات جاری

الیکشن کمیشن دیر لوئیر ،انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے احکامات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ ( بیورورپور ٹ ) الیکشن کمیشن ضلع دیر لوئیر نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے احکامات جاری کر دئے، رائے دہند گان کی سہولت کیلئے سات ڈسپلے سنٹر قائم کر دئے گئے ڈسٹر کٹ الیکشن کمشنر لوئیر دیر نور سید خان خٹک کے جاری کر دہ اعلامیہ کے مطابق ایک محتاط اندازے کے مطابق 8سے 10فیصد رائے دہند گان کے ووٹ شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی ایڈریس کے علاوہ کسی دیگر ایڈریس پر درج ہے اس حوالے سے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 27کے ایسے تمام رائے دہندگان جن کا ووٹ شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی ایڈریس کے علاوہ تیسرے ایڈریس پر درج تھا ان کو اب 31مارچ تک مہلت دی گئی ہے کہ وہ اپنی خواہش کے مطابق شناختی کارڈ پر درج کسی بھی ایڈریس کے مطابق اپنا ووٹ منتقل کرواسکیں جس کیلئے ضلع لوئیر دیر میں سات ڈسپلے سنٹر قائم کی گئی ہے تحصیل ادینزی کیلئے گورنمنٹ پر ائمری سکول نمبر ون چکدرہ تحصیل بلامبٹ اور تیمرگرہ کیلئے ضلعی ایجوکیشن آفیسر لوئیر دیرتحصیل منڈا کیلئے گورنمنٹ پر ائمری سکول منڈا تحصیل ثمرباغ کیلئے گورنمنٹ پر ائمری سکول ثمرباغ تحصیل لعل قلعہ کیلئے گورنمنٹ پر ائمری سکول لعل قلعہ جبکہ تحصیل خال کیلئے گورنمنٹ پر ائمری سکول خال سنٹر مقرر کیا گیا ہے ڈسٹر کٹ الیکشن کمشنر نور سید خان خٹک کے مطابق ان ڈسپلے سنٹرز میں رائے دہندگان کی سہولت کیلئے فارم 21کے زریعے اپنا ووٹ کا اندراج و منتقلی کر سکتے ہیں بصور ت دیگر مقررہ ڈیڈ لائن کے بعد انتخابی فہر ستیں منجمد کی جائے گی ۔