ڈیرہ میں پولٹری فارم کی چھت گرنے سے مالک زخمی

ڈیرہ میں پولٹری فارم کی چھت گرنے سے مالک زخمی

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)بارش سے تحصیل پہاڑپورکے علاقہ علی آبادمیں پولٹری فارم کی چھت گرنے سے مالک زخمی ،سینکڑوں مرغیاں اورمرغیوں کے بچے ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ شدیدبارشوں کی وجہ سے تحصیل پہاڑپورکے چشمہ روڈ پر واقع علی آبادمیں ایک پولٹری فارم کی چھت گرنے سے مالک زخمی ہوگیاجب کہ پولٹری فارم میں موجودلاکھوں روپے مالیت کی مرغیاں اورمرغیوں کے بچے ہلاک ہوگئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...