ٹانک پولیس کا قانون شکن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن ،56 اشتہاری گرفتار

ٹانک پولیس کا قانون شکن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن ،56 اشتہاری گرفتار

  



ٹانک (نمائندہ خصوصی) ٹانک پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد 56 مجرمان اشتہاری گرفتار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک محمد عارف خان کی سربراہی میں سماج دشمن عناصر کے خاتمے اور ناجائز اسلحہ و ایمونیشن رکھنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ماہ فروری 2019 میں 21 عدد رائفل، 09 عدد بندوق، 01 عدد کلاشنکوف ، 05 عدد خنجر ، 29 عدد پستول، 598 عدد مختلف بور کارتوس برآمد کئے۔ ضلع میں منشیات جیسی لعنت کے خاتمے میں کاروائیوں کے دوران 11.785 کلوگرام چرس، 1.016کلوگرام ہیروئن اور 23 کلو بھنگ برآمد کر لی۔ اسی طرح ماہ فروری میں 51 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن عمل میں لائے گئے۔ تعلیمی اداروں / بس آڈوں / حساس مقامات /کرایہ مکانات اور ہوٹلز کی روزمرہ چیکنگ عمل میں لائی گئی قانونی تقاضے پورا نہ کرنے والے ہوٹل مالکان کے خلاف08 مقدمات درج رجسٹر کئے گئے۔مقدمات قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب 56 مجرمان اشتہاری گرفتار کئیگئیجبکہ مختلف مقدمات میں نامزد 238 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔جبکہ 48 مشتبہ افرادگرفتار کئے گئے اسی طرح جرائم کے تدارک کے سلسلہ میں وسیع پیمانہ پر کاروائی انسدادی عمل میں لاتے ہوئے 306 اشخاص کے خلاف کاروائی انسدادی عمل میں لائی گئی۔گزشتہ ماہ جوار گروں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کرتے ہوئیرنگے ہاتھوں 14 ملزمان کوگرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...