رستم میں 3 اشتہاری گرفتار ،اسلحہ برآمد

رستم میں 3 اشتہاری گرفتار ،اسلحہ برآمد

  



رستم(تحصیل رپورٹر)رستم پولیس نے 3مجرمان اشتہاری گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ۔ ایس ایچ او تھانہ رستم کے مطابق رستم پولیس کو قتل اور اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری روان داد شاہ ولد حکمت شاہ ساکن امان کوٹ ،فیض الرحمان ولد عزیز اللہ ساکن مدینہ ٹاؤن شہیدان ،خالد شاہ ولد نظم شاہ عرف اخون شاہ ساکن بونیر حال امانکوٹ ،شیر الا مین اور عمر زادہ پسران شیر زادہ ساکنان ہوسئی اور جمیل خان ولد امیر نواب سکنہ چارگلی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3عدد کلاشنکوف،3عدد پستول بمعہ 144عدد کارتوس بر آمد کر لئے ،اس کے ساتھ حسن زادہ اور انعام اللہ سکنہ چارگلی سے 6495گرام اعلیٰ کوالٹی چرس بھی برآمد کر کے پابند سلاسل کر دیا ،اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ رستم ذاکر خان نے میڈیا کو بتایا کہ تھانہ رستم کے حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے لئے کوئی جگہ نہیں وہ خود کو قانون کے حوالہ کر دیں یا ضلع بدر ہو جائے۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر