ڈیرہ ،ریسیکو 1122 کی بارش میں احسن کارکردگی
ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)حالیہ تین روزہ شدید بارشوں کے دوران ریسکیو1122نے مختلف حادثات پر بروقت پہنچ کرریکوریاں اورمریضوں کوریسکیو کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین روز بارشوں کے دوران مختلف حادثات کے دوران 9روڈ حادثات کے واقعات اورسات ریکوری ایمرجنسیاں ہوئیں۔ ان حادثات میں ریسکیو1122ڈیرہ نے31مریضوں کو ریسکیو کرکے ان کوابتدائی طبی امدادفوری طورپرمہیاکی ۔عوامی حلقوں کا ریسکیو1122کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیاہے۔