ڈیرہ میں اشتہاری گرفتار

ڈیرہ میں اشتہاری گرفتار

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)کلاچی پولیس نے چھاپے کے دوران قتل ،راہزنی اورلڑائی کے تین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کلاچی محمدرمضان بلوچ نے کلاچی شہر کے محلہ شیخی کے رہائشی اشتہاری ملزم نعمت اللہ ولد عطاء اللہ کوگرفتارکرلیا۔ مذکورہ اشتہاری ملزم پولیس کو11اپریل2004کے قتل کیس اور2009اور2010کے راہزنی اورلڑائی کے دومقدمات میں مطلوب تھا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...