الیکشن کمیشن کی انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کی ہدایت

الیکشن کمیشن کی انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کی ہدایت

  



پشاور( سٹی رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی اور الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 27 پر عمل درآمدکرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ اس سلسلے میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹریز وزارت اطلاعات و نشریات اور آئی ٹی و ٹیلی مواصلات کو خصوصی مراسلہ جاری کردیاہے ۔جس میں بتایاگیاہے کہ پی ٹی اے، پیمرا اور دیگر متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں ،کہ وہ ٹیلی ویژن و ریڈیو چینلز اور ایس ایم ایس کے ذریعہ ووٹرز آگاہی مہم میں عوام الناس کے لئے ضروری معلومات کی تشہیر کرتے ہوئے ووٹرز کو آگاہ کریں تاکہ وہ رواںیعنی31 مارچ 2019 تک اپنے ووٹ کے اندراج کو اپنے شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتے کے مطابق یقینی بنائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...