چیف ایگزیکٹیو پسکو کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

چیف ایگزیکٹیو پسکو کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

  



پشاور( سٹی رپورٹر)چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرڈاکٹرمحمدامجدخان کی ہدایت پر وفاقی اورصوبائی حکومت کے تعاون سے پسکوٹاسک فورسز کی بجلی چوری اورکنڈوں کے خلاف کاروائیاں پورے صوبہ میں جاری ہیں ، پسکوٹاسک فورسز نے گزشتہ تین ماہ کے دوران صوبہ بھر میں کنڈے استعمال کرنے والوں کے خلاف 1500 سے زائد ایف آئی آرز درج کی جاچکی ہیں، کنڈوں کی جگہ6000 نئے میٹرلگادئیے گئے ہیں،نادہندہ گان سے 55 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی،41000 کنڈے ہٹائے گئے ہیں،5440 ٹیمپرڈ میٹراتارے جاچکے ہیں،1115 غیرقانونی ٹرانسفارمرز اتاردئیے گئے ہیں،جبکہ بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 200 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز اتارے گئے ہیں،بجلی کے غیرقاونی استعمال پر 190 پلازوں کو بجلی کی فراہمی منقطع کی جاچکی ہے،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب Zero Tolerence کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ان کی بجلی منقطع کردی جائے گی،کنڈوں کا استعمال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرکے گرفتارکیا جائے گا، بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پسکوٹیموں پر مشتمل ٹاسک فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی اورکسی کے ساتھ کوئی رعائت نہیں کی جائے گی

مزید : پشاورصفحہ آخر