ڈیرہ میں بجلی اور گیس کی ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)محکمہ واپڈااورسوئی نادرن گیس کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سیاسی ،تجارتی اورسماجی تنظیموں کاشہر کے وسط چوگلیہ پراحتجاجی مظاہرہ ،واپڈااورسوئی گیس کے خلاف نعرے بازی ،لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ پیسکوواپڈااورسوئی نادرن گیس کی ڈیرہ اسماعیل خا ن میں ظالمانہ بے تحاشہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ضلع ممبر محمدحنیف پیپاایڈوکیٹ ،مرکزی انجمن تاجران کے سرپرست اعلیٰ سہیل احمد اعظمی ،جے یوآئی کے سابق ناظم اشفاق ایڈوکیٹ ،تحصیل ممبرراجہ شوکت علی ،تحصیل ممبر دلشاد بیگم،ملک خضرحیات ڈیال سمیت دیگرکی قیادت میں سیاسی ، سماجی ،تجارتی تنظیموں کاڈیرہ شہر کے وسط چوگلیہ پرمظاہر ہ کیاگیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھارکھے تھے ۔انہوں نے واپڈا اورمحکمہ گیس کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر مقررین نے کہاکہ سوئی نادرن گیس اورواپڈا کی طرف سے ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کے ساتھ مسلسل زیادتیاں کی جارہی ہیں ۔ آئے روز ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔لوگوں کوواپڈا کے حوالے سے اورگیس کے حوالے سے سخت مشکلات درپیش ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگرلوڈشیڈنگ کا سلسلہ بندنہ ہوا توڈیرہ اسماعیل خان کی عوام سڑکوں پر نکلے گی اورہڑتال بھی کی جائے گی۔