قائمہ کمیٹی امور خارجہ اجلاس ، پاک بھارت کشیدگی صورتحال پر بریفنگ طلب

قائمہ کمیٹی امور خارجہ اجلاس ، پاک بھارت کشیدگی صورتحال پر بریفنگ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کی حالیہ صورتحال پر بریفنگ طلب کر لی۔ ایل او سی کی صورتحال سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی کمیٹی کا اہم اجلاس کل( بدھ) کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ کو کمیٹی اجلاس کے ایجنڈے سے آگاہ کر دیا گیا۔ وزیر خارجہ کی شرکت کا قوی امکان ہے۔ اس خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور خارجہ پالیسی بالخصوص بھارت اور کشمیر سے متعلق پالیسیوں کے بارے میں سفارشات کی تیاری کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری خارجہ کو کل اجلاس میں پاکستان کی مجموعی خارجہ پالیسی پر بریفنگ کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اجلاس کی کارروائی کے دوران پاک بھارت کشیدگی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ کمیٹی اس حوالے سے اپنی سفارشات کا اعلان کرے گی۔
بریفنگ طلب