کراچی انٹر بورڈ میں نتائج تبدیلی کیس میں ادارے کو شواہد مل گئے

کراچی انٹر بورڈ میں نتائج تبدیلی کیس میں ادارے کو شواہد مل گئے

  



کراچی(این این آئی)انٹر بورڈ میں نتائج تبدیلی کیس میں ادارے کو شواہد مل گئے ہیں، اینٹی کرپشن یونٹ نے چیئرمین انٹر بورڈ انعام احمد کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق رشوت کے عوض مبینہ طور پر امتحانی نتائج میں گھپلوں پر محکمہ اینٹی کرپشن نے کراچی کے انٹر بورڈ آفس پر چھاپہ مار کر امتحانی ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا، کرپشن میں چیئرمین بورڈ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔نتائج تبدیل ہونے والی 179 کاپیوں میں چیئرمین انٹر بورڈ کی اجازت سے نمبر تبدیل کیئے گئے۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ چیئرمین انٹر بورڈ انعام احمد کے خلاف ایف آئی آر درج کرے گی۔ذرائع نے بتایاکہ اینٹی کرپشن نے نتائج تبدیل ہونے والی 179 کاپیاں حاصل کرلی ہیں، تمام کاپیوں میں چیئرمین انٹر بورڈ کی اجازت سے نمبر تبدیل کیئے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے پروفیسر انعام احمد اور سابق کنٹرولر کو شاملِ تفتیش کر لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پیسوں کے عوض طلبہ کو اچھے گریڈ میں پاس کیا گیا، کیمسٹری میں 2 نمبر لینے والے امیدوار کو 58 مارکس دیئے گئے، طلبہ کو غیر قانونی 4 سے لے کر ہر پرچے میں 66 تک اضافی نمبرز دیئے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ انگریزی میں 7 نمبر لینے والے امیدوار کو 70 مارکس دیئے گئے، ریاضی میں 12 مارکس لینے والے کو 72 مارکس دے دیئے گئے، ریاضی میں 37 مارکس لینے والے ایک طالب علم کو 97 نمبرز دیئے گئے۔22 فروری کو انکشاف ہوا تھا کہ کراچی کے انٹر بورڈ آفس میں مبینہ طور پر امتحانی نتائج میں فیل طلبہ کو لاکھوں روپے رشوت لے کر پاس کیا گیا ہے۔

کراچی انٹر بورڈ

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...