بونیر ،ایک شخص کو پرانی دشمنی کی بناء پر قتل کردیا گیا

بونیر ،ایک شخص کو پرانی دشمنی کی بناء پر قتل کردیا گیا

  



بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بونیر کے مرکزی بازار سواڑی میں چنگلئی سے تعلق رکھنے والے عسکر ولد عنڈوں کوفائیرنگ کرکے قتل کردیا ۔سواڑی چوکی میں پولیس کو رپورٹ دیتے ہوئے مقتول کے بھائی امان اللہ ولد عنڈوں نے بتایا کہ گل فراز ولد امیر باز خان ۔امیر نواس ولد منجور ساکن چنگلئی نے میرے بھائی پر فائیرنگ کرکے قتل کردیاہے۔پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ درج کردی ۔قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔قتل کی واردات دن دہاڑے بارہ بجے کے قریب ہو ئی ۔جس سے لوگوں میں خوف وہ ہراس پھیل گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...