جندول ،گھر پر پہاڑی پتھر گرنے سے مویشی ہلاک ،سامان تباہ
جندول(نمائندہ پاکستان) جندول تھانہ ثمرباغ کے حدود گاوں شینہ میں پہاڑ سے دو گھروں کے اوپر پتھرگر جانے کے نتیجہ میں ایک گھر کا کمرہ تباہ مویشی ہلاک اور سامان تباہ ہو چکا ہے جبکہ دوسرے گھر کو جذوی نقصان پہنچا ہے ۔تفصیلات کے بارش کی وجہ سے گذشتہ روز اچانک پہاڑ سے پتھر مطابق منصب خان ولد گل محمد کے گھر کے کمرے پر گر گیا تھا جس کے نتیجہ میں کمرے میں کھڑی گائے اور بکریاں ساز و سامان سمیت دب گئیں تھے اس طرح ودود خان ولد پابندہ خان کے گھر پر بھی قریبی پہاڑ سے پتھر گر جانے کے نتیجہ میں گھر کی چاردیواری کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔حادثہ کے فوری بعد تحصیل ناظم سعید احمد باچہ اور ویلیج ناظم وحید اللہ مشوانی، ڈسٹرک کونسلر حاجی رحیم شاد پاچہ اور الخدمت کے رضاء کاروں، لیوی و ٹی ایم اے عملہ اور پولیس سمیت موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیوں میں حصہ لیا۔