شبقدر مٹہ مغل خیل میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق

شبقدر مٹہ مغل خیل میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق

  



شبقدر (نمائندہ خصوصی )شبقدر مٹہ مغل خیل میں فائرنگ سے خاتون جان بحق،لیاقت علی نے پستول سے فائرنگ کر کے اپنی چچی کو قتل کر دیا ، قتل کی وجہ گھریلو ناچاقی تھی،تھانہ خواجہ وس پولیس کی بروقت کاروائی ملزم کو آلہ قتل سمیت گر فتار کر لیا ،بیٹے کی مد عیت میں ایف آئی آر درج تفتیش جاری ہیں پولیس ،تفصیلات کے مطابق شبقدر کے علاقہ مٹہ مغل خیل میں گھریلو ناچاقی پر لیاقت علی ولد اول خان ساکن مٹہ مغل خیل نے پستول سے فائر نگ کر کے اپنی چچی کو قتل کر دیا تھانہ خواجہ وس پولیس کو اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او فاروق شاہ خان نے اے ایس آئی سبحان اللہ خان ،سرتاج خان اور دیگر نفری کے ہمراہ جائے وقو ع پر پہنچ کر کاروائی شروع کی اور چند ہی لمحوں میں قاتل کوآلہ قتل سمیت گر فتار کر کے اپنے ساتھ تھانہ خواجہ وس لیکر تھانہ حوالات میں بند کر دیا جہاں پر مقتولہ کے بیٹے مراد ولد عزت خان نے لیاقت علی ولداول خان پر دعویٰ کر دیا کہ اس نے میری ماں پر پستول سے فائر نگ کر کے قتل کر دیا تھانہ خواجہ وس پولیس نے لیاقت علی ولد اول خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی اور تفتیش شروع کر دی تھانہ خواجہ وس پولیس کی بروقت کاروائی اورچند لمحوں میں قاتل کی گر فتاری پر علاقہ عوام نے ایس ایچ او فاروق شاہ خان اور دیگر پولیس اہلکاروں کو زبر دست خراج تحسین پیش کی اور پولیس سے ہر قسم تعاون کا یقین دہرایا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...