صوابی ،واپڈا سرکل ایمپلائز کی کل ریلی منعقد ہوگی

صوابی ،واپڈا سرکل ایمپلائز کی کل ریلی منعقد ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیورورپورٹ)بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاکستان آرمی کے ساتھ یکجہتی اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر واپڈا صوابی سرکل میں زیر صدارت سعید احمد چیر مین صوابی سرکل و صوبائی انفار میشن سیکرٹری ایک ریلی چھ مارچ کو صوابی میں منعقد ہو گی۔ جس میں تمام واپڈا ملازمین پاکستان آرمی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرینگے اور وقت آنے پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔ ایک تحریری بیان میں سعید احمد نے کہا کہ حسب وعدہ سی ای او شہیرواپڈا ملازمین کے بیوہ گان کو ادائیگی کریں اور پیسکو میں فوری طور پر بھرتی کریں کیونکہ گرمی کا موسم شروع ہونے والا ہے اور عدم بھرتی کی وجہ سے آنے والے موسم میں صارفین کی بر وقت شکایات کا ازالہ ممکن نہ ہو گا#