سیکرٹری ایکسائز کا نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ہری پور کا دورہ

سیکرٹری ایکسائز کا نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ہری پور کا دورہ

  



پشاور( سٹی رپورٹر)سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنٹرول خیبر پختونوازریاض محسودنے محکمہ میں مکمل آٹومیش اور سمارٹ کارڈ کے اجرا ء کے سلسلے میں نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ہری پور کا دورہ کیا۔اس موقع پر CEO نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن بریگیڈیئر توفیق نے سیکرٹری ایکسائز اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ وفد میں ایڈیشنل سیکرٹری عطا الرحمان، ڈائریکٹر رجسٹریشن جاوید خلجی، ڈائریکٹر ہزارہ سیدالامین، ٹیکسیشن انالسٹ صفیان حقانی،ای ٹی او فیصل خورشید برکی، جی ایم آئی ٹی کے پی فوڈ اتھارٹی محمد رومان، کمپیوٹر پروگرامر محمد ایاز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی محمد شیراز، اے ای ٹی او محمد خالد اور اے ای ٹی او نوید باچا شامل تھے۔ وفد کو NRTC کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا گیا۔ بعدازاں ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنٹرول خیبر پختونوا اور NRTC کے درمیان آٹومیشن اور سمارٹ کارڈ کے اجرا کے حوالے سے تیکنیکی امور پر سیر حاصل بحث کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا نے ایکسسئز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ہری پور کے دفتر کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عملہ کو UIP ٹیکس سمیت دیگرٹیکسوں کی وصولی میں بہتری لانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...