ریسکیو سروس کے اہلکاروں کی اگلے گریڈ میں ترقی کے احکامات

ریسکیو سروس کے اہلکاروں کی اگلے گریڈ میں ترقی کے احکامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹی رپورٹر)خیبرپختونخوا ایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کے 29اہلکاروں کو اگلے درجوں میں ترقی دے دی گئی، ڈائریکٹرجنر ل ریسکیو 1122ڈاکٹر خطیر احمد کی سربراہی میں ہونے والی پہلی ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (DPC) کے اجلا س میں ابتدائی طور پر گریڈ1 سے لیکرگریڈ 14 تک کے مختلف اہلکاروں کو اپ گریڈکر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی مسلسل محنت اور انتھک جدوجہد کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو نئی زمہ داریاں تفویض کی گئیں ہے۔ ریسکیو1122میں ہونے والی تما م تر ترقیاں قابلیت، اہلیت اور محنت پرپورا اترنے والے اہلکاروں کو دی گئیں ہیں۔ ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو انتظامیہ اہلکاروں کے روزشن مستقبل کے لیے متعد د گراں قدر اقدامات کر چکی ہے اور اہلکاروں کی ترقی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، اس اقدام سے ریسکیو اہلکاروں کا مستقبل مزید مستحکم ہوا ہے جبکہ اس طرح کے دیگر فلا حی اقدامات بھی جلد ہی متوقع ہیں جن سے ریسکیو اہلکار اور ان کے خاندان کے افراد مسفید ہوں گے۔ ریسکیو 1122 نے 2010 کے مشکل ترین حالات کے دوران اپنی خدمات کا سلسلہ شروع کیا اور اب تک لاکھوں ایمرجنسیز کے دوران شب وروز عوام الناس کی خدمت کی اور مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز کے دوران عوام کے کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا یا۔ ریسکیو 1122کی کارکردگی کے باعث عوام کی جانب سے انہیں گمنام ہیروز کا خطاب دیا گیا، ریسکیو1122 کی بہترین کارکردگی کے باعث صوبائی حکومت کی جانب سے ریسکیو1122 کو خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع تک توسیع دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ ریسکیو1122 کو تمام تر سہولیات اور جدید ترین مشینری فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔