ساجد خان ایم این اے اور ڈی سی مہمند کا غلنئی ہسپتال کا اچانک دورہ

ساجد خان ایم این اے اور ڈی سی مہمند کا غلنئی ہسپتال کا اچانک دورہ

  



مہمند ( نمائندہ پاکستان)مہمند، ڈی سے مہمند اور ایم این اے کا ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی کا اچانک چھاپہ۔ ڈاکٹروں کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار۔ غیر حاضر عملے کے خلاف کاروائی کا فیصلہ۔ لشمینیا انجیکشن کی عدم دستیابی کا نوٹس۔ تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر مہمند افتخار عالم ، ایم این اے ساجد خان مہمند اور ڈائریکٹر ہیلتھ قبائلی اضلاع کلیم اللہ نے اچانک ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی پر چھاپہ مارا ۔ اس دوران ڈی سی مہمند اور ایم این اے نے ہسپتال کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے غیر حاضر عملے پر برہمی کا اظہار کیا اور ایم ایس ڈاکٹر محمد اقبال کو ہدایت دی کہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔ اس دوران مریضوں کے لواحقین نے لشمینیاانجکشن کی عدم دستیابی کی شکایت کی جس پر ڈی سی اور ایم این اے نے نوٹس لیا۔ اور ڈائریکٹر نے موقع پر سو انجکشن جلد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ہفتہ وار حاضری سسٹم کو مسترد کر دیا اور روزانہ کی بنیاد پر حاضری دینے کا حکم دیا ہے۔ ڈاکٹروں اور عملے کے حاضریوں کے ایک ہفتے کا شیڈول حکام اور میڈیا کو جاری کرنے کی ہدایات جاری کریں۔ اس دوران ہسپتال میں جلد از جلد بائیو میٹرک سسٹم اور کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ تاکہ ہسپتال کو فعال بنانے کیلئے موثر مانیٹرنگ نظام بنایا جائے۔ ڈی سی مہمند افتخار عالم ، ایم این اے ساجد خان نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع مہمند کے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر