آپ ؐ نے دین اسلام کے ہر پہلو کو اختیار کرنے کا حکم دیا ہے ،عبدالقدیر اعوان

آپ ؐ نے دین اسلام کے ہر پہلو کو اختیار کرنے کا حکم دیا ہے ،عبدالقدیر اعوان

  



پشاور (سٹی رپورٹر) امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ دین اسلام کے ہر پہلو کو اس طرح اختیار کرنا جس طرح آپ ﷺ نے کرنے کا حکم دیا ہے اس کی بنیادخالص نیت اور صرف رضائے باری کا حصول ہو تو پھر ہماری نظر صرف اللہ کریم پر ہوگی اور کسی کی ناراضگی کی پرواہ نہیں ہو گی ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز دو روزہ روحانی اجتماع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہا کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے پلیٹ فارم سے برکات نبوی ﷺ کی وہ تقسیم ہوتی ہے جو سینہ بہ سینہ ہم تک پہنچ رہی ہے اور معاشرے میں ایسے افراد پیدا کرنا مقصود ہیں جنہیں دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ مسلمان ایسے ہوتے ہیں جبکہ ان کے معاملات یعنی دین ،تعلقات اور بول چل ان سب میں اسوہ رسول ﷺ کی وہ جھلک نظر آئے جس کا درس ہمیں دین اسلام دیتا ہے یہ سب تب ممکن ہو گا کہ ایمان کے ساتھ ہم عمل صالح کریں اور محنت و مجاہدہ کر کے اپنے قلب کی صفائی کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...