قدرتی آفات سے متاثرہ گھروں کی مالی مدد اولین ترجیح ہے ،محمد عاصم خان

قدرتی آفات سے متاثرہ گھروں کی مالی مدد اولین ترجیح ہے ،محمد عاصم خان

  



پشاور (سٹی رپورٹر) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاہے کہ قدرتی آفات میں جاں بحق ، زخمی اور مکمل اورجزوی طور پر گھروں کا ہونے والے نقصانات کا ازالہ 24 گھنٹوں کے اندر مالی امداد دینا اولین ترجیح ہے ، ان خیالات کا اظہار ضلع ناظم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میاں شفیق الرحمان ، اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارہ رحمان سمیت محکمہ تعلیم ، صحت ، سی اینڈ ڈبلیو، آبپاشی اور یونیو افسران نے شرکت کی اجلاس میں قدرتی آفات سے جزوی اور مکمل 36 گھروں ، ایک جاں بحق اور 4 زخمیوں کیلئے 25 لاکھ 10 ہزار روپے معاوضہ کی منظوری بھی دی گئی جس کے جلد ہی چیک بنا نے احکامات جاری کردئیے اس موَقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاکہ قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد ضلعی حکومت اور انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کوشش ہے کہ زلزلہ ، طوفان، سیلاب اور بارشوں سمیت دیگرقدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کی 24 گھنٹوں کے اندر مالی امداد ممکن کیاجاسکیں ، انہوں نے محکمہ ریونیو ، آبپاشی ، سی اینڈ ڈبلیو ،ایجوکیشن اور صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع پشاور میں قدرتی آفات کے دوران الرٹ رہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کی بروقت امداد ممکن ہوسکیں ، واضح رہے کہ قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کے امداد کیلئے ضلعی سطح پر اسسمنٹ کمیٹی ہوتی ہے جومحکمہ آبپاشی ،صحت ، تعلیم ، ریونیوپٹواری ، سی اینڈ ڈبلیو اور ضلعی انتظامیہ پر محیط ہوتی ہے جو قدرتی آفات سے متاثرہ گھروں ، جاں بحق افراد اور زخمیوں کی ضلعی انتظامیہ کو رپورٹ کرتی ہے اور پی ڈی ایم ا ے انہیں ضلعی حکومت کے وساطت سے مالی معاوضہ دیتاہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...