دوسال قبل محکمہ ائیرگیشن میں لاکھوں روپے کی منصوبے مکمل کئے،شیر محمود

دوسال قبل محکمہ ائیرگیشن میں لاکھوں روپے کی منصوبے مکمل کئے،شیر محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گور نمنٹ کنٹریکٹر شیر محمود نے ایکسئن ائرگیشن سوات پر الزام لگاتے ہوئے کہاہے کہ میں دوسال قبل محکمہ ائیرگیشن میں لاکھوں روپے کی منصوبے مکمل کئے ہیں ۔مگر دوسال گزر نے کے بعد بھی مجھے ابھی تک محکمہ کی جانب سے کوئی ادائیگی نہیں ہو ئی ہے۔ایکسئن ائرگیشن بونیر کے کنٹریکٹرز کی بجائے سوات کے کنٹریکٹرز کو بلز کی ادائیگی فوری طور پر کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر محکمہ ائیر گیشن کا تعلق سوات سے ہونے کی وجہ سے بونیر کے کنٹریکٹرز سے زیادتی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایکسیئن کی وجہ سے میرے مکمل کئے گئے منصوبوں میں فنڈز نہ ہونے کا بہانہ بناکر میرے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔ان منصوبوں میں میرے ساتھ مزدوری کرنے والے بہت سے مزدوروں کا میرے ذمے بقایا ہے۔ان منصوبوں میں یونین کونسل گاگرہ میں امنور شلبانڈی اور حلقہ پی کے 22 میں کئی منصوبے شامل ہیں ۔جس ترقیاتی منصوبوں میں اگر فنڈز نہیں ہوتے ۔تو محکمہ انکے ٹینڈر کیوں اخبارات میں شایع کرتے ہیں۔میرے علاوہ بہت سے کنٹریکٹربھی ہیں ۔جنکے محکمہ کے ذمے فنڈز بقایا ہے ۔اگر ہمیں جلد ازجلد فنڈز نہ دیا گیا تو ہم محکمہ ائیر گیشن کے باقی منصوبوں پرکام بند کردیں گے ۔ا