قبائلی اضلاع میں10سالہ ترقیاتی پلان کی تکمیل بڑاچیلنج ہے،انجینئرسرفرازدرانی

قبائلی اضلاع میں10سالہ ترقیاتی پلان کی تکمیل بڑاچیلنج ہے،انجینئرسرفرازدرانی

  



پشاور( سٹی رپورٹر)سیکرٹری توانائی وبرقیات انجینئرسرفرازدرانی نے کہا ہے کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں 10سالہ ترقیاتی پلان کی کامیاب تکمیل سب سے بڑاچیلنج ہے جہاں سالانہ100ارب روپے مختلف شعبوں کی ترقی پر خرچ ہونگے۔نئے اضلاع میں دستیاب توانائی کے قدرتی وسائل کوبروئے کارلاکربجلی کی پیداوارکے نئے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے محکمہ توانائی میں نئے سیکرٹری کی حیثیت سے تعیناتی کے بعدمحکمے کی کارکردگی کے بارے میں جائزہ اجلاس کے دوران دی گئی بریفنگ میں کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری توانائی ظفرالاسلام اورچیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرذین اللہ شاہ نے محکمہ توانائی اوراسکے ذیلی اداروں پیڈو،کے پی اوجی سی ایل اورالیکٹرک انسپکٹریٹ کے بارے میں جامع بریفنگ دی ۔ اجلاس میں سیکرٹری توانائی انجینئرسرفرازدرانی نے محکمے کی استعدادکارکی تعریف کی اوردرپیش مسائل کے حل کے لئے مختلف تجاویزدیں۔ انہوں نے پروفیشنل Capacityبڑھانے کے سلسلے میں ادارے کے جملہ ملازمین کودرپیش مسائل کے حل پر زوردیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...