پاکستان ازبکستان میں تجارتی و معاشی تعاون مزیدمستحکم کرنا ضروری ، صدرمملکت

پاکستان ازبکستان میں تجارتی و معاشی تعاون مزیدمستحکم کرنا ضروری ، صدرمملکت

  



اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ،دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی روابط بڑھانے کی بہت گنجائش ہے ۔ پیر کو پاکستان میں ازبکستان کے سفیر فرکت سیدیکوف سے ملاقات میں انکا مزید کہنا تھاپاکستان اور ازبکستان کے مابین گہرے تعلقات ہیں، گزشتہ برسوں سے باہمی تجار ت میں قابل تحسین اضافہ ہوا ہے تاہم آنیوالے برسوں میں اس حجم میں مزید اضافہ کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ ازبکستان کی شاندار سالانہ اقتصادی نمو اور توانائی وسائل جبکہ پاکستان کی بڑی صنعتی اور زرعی بنیاد دو طرفہ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان مذہبی اور ثقافتی سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں، شہریوں کو ویزہ میں سہولت دے کر اس سے بھر پور استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان آئندہ 5 برسوں میں ازبکستان سمیت اپنے علاقائی ہمسائیوں کیساتھ وسیع تر ریل اور شاہراتی رابطوں، تیل و گیس پائپ لائن کی تعمیر اور بجلی کی ٹرانسمیشن لائنیں بچھانے پر توجہ مرکوز کرے گا، گوادر کی بندر گاہ خطے میں ازبکستان کو آسان ترین سمندری راستہ فراہم کرے گی۔ انہوں نے پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ریل رابطے کے بارے میں ازبکستان کی تجویز کو سراہتے ہوئے دسمبر 2018ء میں پہلی ایکسپرٹ میٹنگ کی میزبانی کا خیرمقدم کیااور علاقائی امن وسلامتی خاص طورپر افغانستان میں مصالحتی کوششو ں پر ازبکستان کے اقدامات کو بھی سراہا۔

صدر مملکت

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...